• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمینداروں کےنقصانات کافوری ازالہ کیاجائے‘ایکشن کمیٹی

کوئٹہ (آن لائن)زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ملک عبدالرحمان بازئی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ٹڈی دل کی یلغار سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت اور محکمہ زراعت کی جانب سے اقدامات کئے گئے ہیں تاہم اس حوالے سے مزید اقدامات کی ضرورت ہےاپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عید سے قبل ٹڈی دل کے حملے میں صوبے کے مختلف اضلاع میں زمینداروں کی تیارفصلا ت اور باغات کو شدید نقصان پہنچا جس پر حکومت کی جانب سے اسپرے کا عمل شروع کرا یا گیا تاہم ٹڈی دل کے بچوں کے دوسریریلغار نے زراعت تباہ کردی اس حوالے سے سیکرٹری زراعت سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی محکمہ زراعت کی جانب سے صوبے کے تمام اضلاع سے متعلق زمینداروں کو بریفنگ دی انہوں نے کہاکہ زمینداروں کے نقصانات کاازالہ کرنے کیلئے فوری طورپر اقدامات کیے جائیں۔
تازہ ترین