• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرنائی میں مکمل لاک ڈائون کے دن کی تبدیلی پر سیکرٹری داخلہ سے اظہار تشکر

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری اللہ داد ترین حاجی عاشق اچکزئی حاجی یعقوب شاہ کاکڑ انجمن تاجران ہرنائی کے فاضل ترین اور جنرل سیکرٹری پستہ خان ترین نے اپنے مشترکہ بیان میں ہرنائی کے تاجروں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے جس میں جمعہ کی بجائے اتوار کو ہرنائی میں مکمل لاک ڈان کرنے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم حافظ باسط کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہرنائی ایک معدنی شہر ہے یہاں کانکنوں کی چھٹی جمعہ کے دن ہوتی ہے کانکن جمعہ کے دن بازار آتے ہیں اور ہفتہ بھر کی خریداری کرکے پہاڑوں پر چلے جاتے ہیں اس پر انجمن تاجران ہرنائی نے انجمن تاجران بلوچستان سے رابطہ کیا انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری حاجی اللہ دادترین نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم حافظ باسط سے رابطہ کرکے ہرنائی کے تاجروں کی مشکلات سے آگاہ کیا جنہوں نے فوری طور کمشنر سبی ڈویژن سے رابطہ کرکے ہرنائی میں مکمل لاک ڈان جمعہ کی بجائے اتوار کے دن کرنے کی ہدایات دیں جس پر ہرنائی کے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تاجروں نے سیکرٹری داخلہ انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا اور جنرل سیکرٹری اللہ داد ترین کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین