• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر نقیب اللہ پر حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے‘انجینئر عثمان

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی نے بیان میں سابق پرنسپل ڈگری کالج نوشکی و جمعیت کے سینئر رہنما پروفیسر نقیب اللہ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت عوام اور خاص طور پر اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی گزشتہ روز نامعلوم افراد نے پروفیسر نقیب اللہ پر حملہ کیا تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے اور اسے جماعت پر حملہ تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پروفیسر نقیب اللہ پر حملے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرے۔
تازہ ترین