• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل چھیننے کی وارداتیں جاری، شہری تین گاڑیوں، گیارہ موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں سرقہ باالجبر،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری تین گاڑیوں ،11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،مویشیوں اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ بنی کو محمد عمر صفدر نے بتایا کہ رات کو مبین خان کے ہمراہ گھر گلی نمبر 7عید گاہ بیٹھے تھے کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے جو اسلحہ کی نوک پر ہم سے 2 موبائل فون اور 35سو روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو حسن جاوید نے بتایا کہ فیض آباد اڈے پر کھڑا ٹیکسی منگوانے کے لیے فون کر رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا ۔تھانہ نیوٹاؤن کو رحیم اللہ نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ جا رہا تھا کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کو ملک فیضان نے بتایاکہ رکشہ نمبر آرآئی او-710 میں سامان کپڑے جوتے اور ایک نیا موبائل رکھ کرکمرشل مارکیٹ آیا جہاںکرایہ دے رہا تھا کہ رکشہ والا میرے سامان سمیت رکشہ بھگا کر لے گیا ۔ تھانہ صادق آبادکوفہد خالق نے بتایا کہ ان کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھرکے تالے توڑکربہن کا طلائی سیٹ اور ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ کینٹ کو محمد ابراھیم تنویرنے بتایاکہ میں اپنی گاڑی میں موجودتھاکہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میراموبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکو ذوالفقاراحمدنے بتایاکہ میری بھینس نامعلوم چورچوری کرکے لے گئے۔تھانہ نصیرآبادکو ساگرمسیح نے بتایا کہ میں پیزادے کر واپس جارہاتھاکہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مجھے روکا اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 2موبائل اور7ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ ٹیکسلاکو ملک عمران نے بتایا کہ نامعلوم چور میری گاڑی میں سے موبائل اسیریزگاڑی کی اصل رجسٹریشن بک اورلیپ ٹاپ کل مالیتی8لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ مندرہ کو عبدالمالک نے بتایاکہ نامعلوم چور کمرہ مال مویشی سے میری دوگائیں چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ صدربیرونی کو عون رضا نے بتایا کہ میں پمپ پر موجود تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان آئے اور مجھ سے 26ہزار روپے اور موبائل پسٹل کی نوک پر چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ روات کو راشدحسین نے بتایا کہ ہماری عدم موجود گی میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر 90ہزارروپے طلائی زیورات 4تو لے ،3 لیپ ٹاپ مالیتی3لاکھ روپے ، کیمرا ، لینز ، فلیش اور دیگر اسسریزوغیرہ چوری کر کے لے گئے۔تھانہ کلرسیداں کو محمد جہانگیر نے بتایا کہ میری 5 بکریاں نا معلوم چور چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ رمناکے علاقہ جی الیون تھری سے اسدعلی کی کرولاکارنمبراے این ٹی 882چوری ہوگئی۔تھانہ شالیمارکومحمدنذیرنے بتایاکہ بابرحسین شاہ نے مدعی سے مہران گاڑی نمبرایم این ایس 5039استعمال کے لئے لی جوواپس نہیں کررہاہے۔
تازہ ترین