• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سہیل ناصر نے منشیات کے دو سمگلروں کو قید اور جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدالت نے گزشتہ سال سولہ جولائی کو 3600گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار ملزم رضوان آفریدی کو ساڑھے پانچ سال قید اور پچیس ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ دوسرے کیس میں بیرون ملک منشیات سمگل کرنے پر گرفتار ملزم کو 27 ماہ قید اور بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ اے این ایف نے گزشتہ سال یکم اکتوبر کو ابو ظہبی جانے والے ملزم طارق حسین شاہ کو گرفتار کر کے چائےکے دو ڈبوں میں چھپائی گئی 1450گرام ہیروئن برآمد کی تھی، عین وقت پر اقبال جرم کرنے پر عدالت نے ملزم کو 27ماہ قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی ۔
تازہ ترین