• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) جڑواں شہروں سے 39سماج دشمن پکڑے گئے۔راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے6ملزموں کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 16لٹر شراب،38پتنگیں ،20روندپستول برآمد کرلئے۔پولیس نے5ملزموں کو گرفتارکرکے ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا۔ پولیس نے 4منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے 8کلو سے زیادہ چرس برآمد کر لی۔ نصیر آباد پولیس نے فوٹو گرافر سے ویڈیو کیمرہ، نقدی اور موبائل چھیننے والے 3 ملزموں کو گرفتارکرکے کیمرہ برآمدکرلیا۔وفا قی پولیس نے بھی سات اشتہا ری مجر موں سمیت 21ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چرس,شراب ، مسروقہ مو ٹر سائیکل اوراسلحہ بر آمدکر لیا۔
تازہ ترین