• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہن کو قتل کرنیوالا بھائی گرفتار،مقتولہ چوتھی شادی کرنا چاہتی تھی، ملزم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں گذشتہ روز اپنی بہن کو موت کے گھاٹ اتارنے والے بھائی کوگرفتارکرلیاگیا۔جمعہ کو شیرزمان کالونی میں بلقیس بی بی کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیاتھا ۔ مقتولہ کی بہن تصور بی بی نے ایف آئی آردرج کرائی کہ مدعیہ اوراس کی بہن بلقیس بی بی پیدل جارہی تھیں کہ اچانک موٹر سائیکل نمبرآرآئی کیو-1952پر ان کا بھائی شاہد عباس سامنے سے آیا جس نے آتے ہی پسٹل نکال کر فائر نگ کی جس سے اس کی بہن شدیدزخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ وجہ عناد یہ ہے کہ اس کی ہمشیرہ بلقیس بی بی نے3 شادیاں کی تھیں اورگزشتہ روز تیسرے خاوند سے طلاق لی تھی اور چوتھی شادی کرنا چاہتی تھی جس پر ہمارا بھائی راضی نہ تھا ،اس رنج کی بنا پر شاہد عباس نے میری بہن کوقتل کیا ۔ ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایاکہ ایس ایچ او تھانہ سولائنز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم شاہد کو گرفتار کر لیا جو مقتولہ کا حقیقی بھائی ہے۔انہوں نے بتایاکہ تفتیش کے دوران ملزم نے بیان دیاکہ اُس کی بہن پہلے تین شادیاں کر چکی تھی اور اب چوتھی شادی کرنا چاہتی تھی اس رنج کی بناء پر اُس نے اپنی بہن کو قتل کیا۔
تازہ ترین