• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی صارفین بارشوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، آئیسکو

ا راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ ) آئیسکوکے اڈیالہ سب ڈویژن نے اپیل کی ہے کہ بجلی صارفین مون سون بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بجلی کی تنصیبات تاروں، کھمبوں اور ٹرانسفارمر سے دور رہیں،گیلے ہاتھوں اور ننگے پائوں برقی آلات کو ہرگز نہ چھوئیں اور بجلی کی تاروں کے نیچے یا قریب کسی قسم کی تعمیرات سے گریز کریں، اسی طرح جانوروں کو بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسفارمرز کے نیچے ہرگز نہ باندھیں، کپڑے سوکھانے کے لئے دھاتی تار کی بجائے رسی کا استعمال کریں، کہیں بھی بجلی کی ٹوٹی تار دیکھیں تو اس کی فوری اطلاع متعلقہ آئیسکو کے دفتر کو دیں صارفین شکایات کے اندراج اور ازالے کے لئے بلوں پر دیئے گئے نمبروں یا ہیلپ لائن نمبر 118 پر کال کریں، بچوں کو بھی بجلی کے متعلق احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہا جا سکے۔
تازہ ترین