• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) کی جانب سےجشن، مٹھائیاں تقسیم، دعائیہ تقاریب کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ویڈیوسکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک کی برطرفی کے فیصلے کو میاں نوازشریف کی بے گناہی قراردیتے ہوئے گزشتہ روز جشن منایا گیا ،اس حوالے سے ملتان میں بھی پارٹی کارکنوں کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور دعائیہ تقاریب ہوئیں، مسلم لیگ (ن) سٹی کے نائب صدر مسعود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد نواز شریف دیگر جھوٹے ریفرنسز، بے بنیاد مقدمات سے بھی بری ہوں گے، دوسری طرف مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کے زیراہتمام دعائیہ تقریب ہوئی ،لیگی خواتین نے فیصلہ کی خوشی میں شکرانے کے نوافل ادا کئے، شعبہ خواتین کی سٹی صدر سلطانہ شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کو ناحق سزا دی گئی،پارٹی کے تحصیل صدر محبوب کیتھران نے کہا کہ نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کی برطرفی سے ان کے کئے گئے فیصلے بھی کالعدم ہوگئے، مسلم لیگ ن لائیرز فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان راؤ افتخار لیاقت ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلے کو مسلم لیگ ن کی جیت سمجھتے ہیں۔
تازہ ترین