• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو دھرنا دیا جائے گا، آل پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس

ملتان(سٹاف رپورٹر) آل پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کا اجلاس زیر صدارت مرکزی جنرل سیکرٹری ایپکا پاکستان چوہدری خالد جاویدسنگھیڑا رضا ہال تحصیل کونسل ملتان میں ہوا جس میںپنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے مرکزی صوبائی ڈویژنل ضلعی قائدین نے بھرپور شرکت کی ۔مقررین میں نذر حسین کورائی چوہدری خالد جاویدسنگھیڑا ملک منوراقبال ظفر علی خان ملک عبد الطیف اسد علی رانا ڈاکٹر عبدلناصر ڈاکٹر محمد طارق کلیم نعمان احمد ٹیپو عامر ندیم رانا برہان ودیگر شامل تھے،اجلاس میںپنجاب بھر میںڈویژن کی سطح پر مشترکہ احتجاجی کنونشن کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جس کے تحت 18 جولائی ڈیرہ غازی خان 08اگست بہاولپور ورکرز کنونشن ہوگا۔
تازہ ترین