• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ اور علاقائی بینچز میں چھٹیوں کے تیسرے ہفتے کیلئے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری

ملتان (سٹافرپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر لاہور ہائیکورٹ اور علاقائی بینچز میں چھٹیوں کے تیسرے ہفتے کے لئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔اس ہفتے کے لئے جاری ججز روسٹر میں ملتان میں دو جبکہ بہاولپور میں ایک ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ روسٹر کے مطابق ملتان بینچ میں جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر اور جسٹس طارق سلیم شیخ کیسز کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس انوار الحق پنوں بھی ملتان بینچ میں ہی کیسز کی سماعت کریں گے۔ اس طرح بہاولپور بینچ میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس صادق محمود خرم کیسز کی سماعت کریں گے۔
تازہ ترین