• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے صحت یا ب بچے MISCمیں مبتلاہونےلگے

لاہور(محمد صابر اعوان سے)کوروناسے صحت یاب ہونے والے 5سے 15سال کی عمر کے بچے نئی بیماری (ملٹی سسٹم انفامیٹری سینڈوم ان چلڈرن MISC) میں مبتلاہونے لگے، 4متاثرہ بچوں کو چلڈرن ہسپتال لاہور میں داخل کر لیا گیا ہے ـ ماہرین صحت کے مطابق اس کا علاج موجود ہے ، چلڈرن ہسپتال میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے چار ایسے بچوںکو دوبارہ ہسپتال میں داخل کر وایا گیا ہے جن میں ’’ایم آئی ایس سی‘‘ نامی نئی بیماری کا انکشاف ہوا ہے جو کورونا سے صحت یاب ہونے کے دو سے چھ ہفتوں کے دوران بچوں میں نمودار ہوتی ہےجس سے ابتدائی طو ر پر بچوں میں تیز بخار ،پیٹ میں در د ،الٹی ،دست، آ نکھوں میں سرخی اور جسم کے سامنے والے حصہ میں ریش ہو جاتے ہیں بچے کے گلے کے گلینڈ سوجھ جاتے ہیں اور زبان و ہونٹ سرخ ہو جاتے ہیں چلڈرن ہسپتال لاہور کے ڈین پروفیسر مسعود صادق نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس بیماری میں بچے دو طرح سے ری ایکٹ کرتے ہیں ایک تو ’’کاوا ساکی ‘‘نامی بیماری کی طرح جو ایک پرانی بیماری ہے جس کی بروقت تشخیص و علاج شروع ہو جائے دوائی دے دی جائے تو بچے صحت یاب ہو جاتے ہیں اور اس کا علاج موجود ہے مگر اس مرض میں دوسرا ری ریکٹ خطرناک ہے جس میں بچے قومے میں چلے جاتے ہیں اس میں ان کا دل متاثرہوتا ہے دل کے پھٹے ایک دم سے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں ان بچوں کا بلڈپریشر کم ہو جاتا ہے ہاتھ پائوں ٹھنڈے ہو جاتے ہیں اور بچے بے ہوش ہو جاتے ہیں اور اگر انہیں بروقت طبی امداد نہ ملے اور علاج معالجہ شروع نہ ہو تو یہ بچے مرجاتے ہیں انہوں نےکہا کہ بیماری میں مبتلاء بچوں کا اینٹی باڈی ٹیسٹ پازیٹو ہوتا ہے اس کا مطلب یہ ہوتا ہےکہ ان کو پہلے کورونا ہو چکا ہے ۔دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ’’ایم آئی ایس سی ‘‘وائرس کے حوالے سے اگاہی مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
تازہ ترین