• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینیمل ہیلتھ ایکٹ قوانین سے لائیوسٹاک سیکٹر کو فروغ حاصل ہو گا،سیکرٹری لائیوسٹاک

لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری لائیوسٹاک ندیم ارشادکیانی نے کہا ہے کہ اینیمل ہیلتھ ایکٹ قوانین سے لائیوسٹاک سیکٹر کو فروغ حاصل ہو گا، انہوں نے یہ بات محکمہ کے اعلیٰ سطحی آن لائن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس کا مقصد اینیمل ہیلتھ ایکٹ 2020کے قونین کو حتمی شکل دینا تھا۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور ڈاکٹر سجاد حسین نے سیکرٹری لائیوسٹاک ندیم ارشاد کیانی کو اینیمل ہیلتھ ایکٹ 2020پر ہوئی پیش رفت بارے تفصیلاً بریف کیا۔اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک نے ہدایات جاری کیں کہ ایکٹ کے قوانین پر مشاورت کے لیے قانونی ماہرین اور پرائیویٹ سیکٹر کو آن لائن بورڈ رکھا جائے تاکہ قانونی تقاضوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ سیکٹر کے تمام سٹیک ہولڈرز کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک ندیم ارشاد کیانی نے اجلاس کے شرکا ء کوبتایا کہ اینیمل ہیلتھ قوانین پبلک کے لیے آسانی کا باعث ہو ں گے۔ یاد رہے کہ اینیمل ہیلتھ ایکٹ 2020کی باضابطہ منظوری کے بعد قوانین کی تشکیل کے سلسلے میں منظوری کے بعد قوانین کی تشکیل کے سلسلے میں باقاعدہ اجلاس منعقد ہورہے ہیں۔ گذشتہ اجلاس میں سیکرٹری لائیوسٹاک نے ڈائریکٹر ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔
تازہ ترین