• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں حکومت نہ اپوزیشن کاکوئی وجود ہے،سنی تحریک

لاہور(خبرنگارخصوصی)سنی تحریک کے ڈویثرنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر قانونی غیر جمہوری اضافہ کی منظوری اپوزیشن کی انتہائی نا اہلی ہوگی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کورونا سے متاثر ہ عوام کی جیب پر سرکاری ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ ۔موجودہ حکومت کرپشن زدہ کی بیساکھیوں پر چل رہی ہے۔ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز ہے نا ہی اپوزیشن کا کوئی وجود ہے۔سردار محمد طاہر ڈوگرنے کہا ہے کہبہت جلد وہ وقت آنے والا ہے کہ جب عمران خان کاو وٹر اور سپوٹر ہی گریبان پر ہاتھ ڈالے گا اور ملکی دولت کو کورونا وائرس کے نام پر لوٹنے کا حساب مانگے گا۔
تازہ ترین