• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے باوجود 16 نئے فلٹریشن پلانٹ لگائے ،بیگم گورنر پنجاب

لاہور( نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب کی اہلیہ وائس چیئر پرسن سرور فائونڈیشن پروین سرور نے کہا ہے کہ کورونا بحران کے دوران بھی ہم نے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کیلئے16نئے فلٹر یشن پلانٹس لگائے ہیں ʼکورونا بحران ʼسیلاب یا پاکستان میں زلزلہ آئے ہم ہر مشکل وقت میں عوام کیساتھ کھڑے ہوتے ہیں ۔ اپنے دفتر میں گفتگو کے دوران گورنر پنجاب کی اہلیہ وائس چیئر پرسن سرور فائونڈیشن پروین سرورنے کہا کہ کورونا بحران کے دوران بھی ہم بے روزگار ہونیوالے غر یب خاندانوں کیساتھ کھڑے ہوئے اور صرف پنجاب ہی نہیں کشمیر میں ایل او سی کے قر یب بسنے والے غر یب خاندانوں کو بھی راشن فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کے دورا ن بھی ہم نے عوام کو پینے کا صاف پانی فر اہم کر نے کیلئے فلٹر یشن پلانٹس پر کام جا ری رکھا ہے اور پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 16فلٹر یشن مکمل کر چکے ہیں جہاں روزانہ لاکھوں افراد پینے کا صاف پانی حاصل کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین