• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا علاماتختم ہونے کے3دن بعد علیحدگی ختم کی جاسکتی ہے

لاہور ( جنرل رپورٹر ) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کے طبی ماہرین ڈاکٹرز کا کورونا بارے جدید طریقہ علاج اور تشخیص پر آن لائن اجلاس ہوا ۔برطانیہ سے سعید احمد سومرو، ڈاکٹر بلغا صدیقی، ڈاکٹر سید محمد امجد اقبال، عبدالغفار انصاری، ڈاکٹر سمرین مظفر اور ڈاکٹر محمد رضا سمیت برطانیہ کے وائرالوجست اور وبائی امراض کے ماہرین نے شرکت کی۔اس موقع پر شیفلڈ یونیورسٹی ہسپتال کے طبی ماہرین کی رائے کے مطابق پی سی آر ٹیسٹنگ مثبت آنے کی صورت میں بار بار ٹیسٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ مریض کی علامات ختم ہونے کی صورت میں مزید تین دن بعد مریض کو گھر کے باقی افراد سے علیحدگی ختم کی جاسکتی ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بتایا کہ شعبہ وائرالوجی کے تربیت کے لئے پلان مرتب کر لیا گیا ہے ۔ پروفیسر سائرہ افضل کا کہنا تھا کہ کچھ مریضوں پر مختلف علامات کے ساتھ کورونا ریسرچ کر جاری ہے۔ پروفیسر بلقیس شبیر نے بتایا کہ مختلف ادویات کے نتائج کورونا کے مریضوں میں حوصلہ افزا نظر آ رہے ہیں ۔
تازہ ترین