• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 14 لاکھ 373 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 34 ہزار 162 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 44 لاکھ 17 ہزار 162 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 511 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 64 لاکھ 58 ہزار 889 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 32 ہزار 318 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 29 لاکھ 36 ہزار 122 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 15 لاکھ 43 ہزار 185 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 17 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 لاکھ 60 ہزار 619 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 78 ہزار 376 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 64 ہزار 365 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 10 ہزار 161 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 81 ہزار 251 ہو چکی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 19 ہزار 303 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 75 ہزار 453 ہو گئی۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار 412 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 99 ہزار 80 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 97 ہزار 625 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 385 ہو گئیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 192 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 2 لاکھ 91 ہزار 847 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 198 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 900 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 30 ہزار 366 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 52 ہزار 165 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا سے ہار نہ ماننے والے ممالک

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 854 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 41 ہزار 419 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 571 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 40 ہزار 438 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 858 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 929 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 553 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 474 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 712 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 93 ہزار 932 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 1 لاکھ 29 ہزار 830 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین