• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا یوم سیاہ کے موقع پر پیغام

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم سیاہ کے موقع پر کراچی سے جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 5 جولائی 1977 کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ اُلٹا گیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ آج کا دن آمریت کی مذمت کرنے اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کا دن ہے۔

اِس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک پیغام 5 جولائی1977 کو پاکستان کی تاریخ کا تاریک ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 5 جولائی کو منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ہٹایا گیا تھا، 5 جولائی 1977 کو آئین معطل اور جمہوریت کو لپیٹا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 5 جولائی 1977 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب جمہوری حکومت کا تختہ اُلٹ کر ایک فوجی آمر جنرل ضیاء الحق نے ملک پر مارشل لاء نافذ کر دیا تھا۔

ملکی تاریخ کے اس کربناک دن کو ملک بھر میں پیپلزپارٹی اور جمہوری طاقتیں یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہیں۔

تازہ ترین