• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں خود کار طریقے سے چلنے والی کار متعارف

چین میں خود کار طریقے سے چلنے والی کار متعارف


چین کے دارالحکومت بیجنگ میں خود کار طریقے سے چلنے والی کار متعارف کردی گئی ہے۔

ترقی یافتہ ممالک میں جدید اور نت نئی گاڑیوں کا رحجان کافی تیزی سے فروغ پارہا ہے۔

اسی سلسلے میں چین کے مختلف شہروں میں خود کار طریقے سے چلنے والی بسیں،ٹیکسی اور سوئپر ٹرکس متعارف کروائے جاتے رہے ہیں۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بھی خودکار طریقے سے چلنے والی کار متعارف کردی گئی ہے جس کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

ان سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں میں لیزر سینسر اور کیمرے نصب ہیں۔

تازہ ترین