• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان میں ’جعلی پروازوں‘ کا سلسلہ شروع


کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک لاک ڈاؤن ہیں اور کئی ممالک نے نہ صرف اپنی سرحدیں بند کردی ہیں بلکہ سفری پابندیاں عائد کردیں ہیں اور کئی میں صرف اندرون ملک سفرکی اجازت ہے۔

اسی پابندی کے باعث تائیوان میں سفر کے لیے ترسنے والوں کے لیے’جعلی پروازوں‘ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے سونگشان ہوائی اڈے پر اس سروس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں چیک ان، پاسپورٹ کی جانچ پڑتال اور سیکیورٹی وغیرہ کے بعد جہاز پر سوار کروایا جاتا ہے لیکن پرواز کہیں جاتی نہیں ہے۔

اس ’جعلی سفر‘ کے لیے مجموعی طور پر 7 ہزار افراد نے حصہ لینے کے لیے رجوع کیا تھا جن میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے مسافروں کا انتخاب کیا گیااور یوں اس سفر میں ابتدائی طورپر 60 افراد شریک ہوئے۔

ہوائی اڈے سے نہ شروع اور نہ ہی ختم ہونے والے اس ’سفر‘ میں شامل ہونے والوں کو معمول کی کارروائی سے گزارا گیا اور انہیں ایئر بس اے 330 پر سوار کروایا گیا جہاں فضائی میزبانوں نے زمین پر رہتے ہوئے ہی ان کی مہمان نوازی بھی کی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سروس آئندہ چند ہفتوں تک جاری رہے گی جس کا مقصد شہریوں کو ہوائی اڈے پر ہونے والی تزئین و آرائش دکھانا ہے اور یہ بتانا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں۔ 

تازہ ترین