• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر سے ملنے والا دیسی ساختہ کریکر ناکارہ بنا دیا گیا

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خیر آباد میں واقع خالی پلاٹ سے دیسی ساختہ کریکر برآمد کر کے اسے ناکارہ بنا دیا گیا۔

منگھوپیر خیر آباد میں دھابجی کے مقام پر خالی پلاٹ پر بم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔

بم کی اطلاع ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔

بی ڈی یو کے مطابق دیسی ساختہ بم میں 400 گرام سے زائد دھماکا خیر مواد استعمال کیا گیا ہے جو کہ پھٹنے کی صورت میں اطراف میں تباہی پھیلا سکتا تھا۔

تازہ ترین