• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی وزرا کو مشکل وقت میں عوام کی رہنمائی کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزرا کو مشکل وقت میں عوام کی رہنمائی کرنے کی ہدایت کردی ، مراد علی شاہ نے کہا کہ  کورونا کی وبا سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بڑھ رہی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے عوام کو مزید آگاہی دینے کی ضرورت ہے،علماء اور مشائخ اپنے خطبوں میں عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں صوبائی وزراء اور مشیر قانون نے شرکت کی اور اجلاس میں 5جولائی 1977 کو ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت ختم کرنےکی مذمت بھی کی گئی ۔

اجلاس میں سندھ میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پارٹی قیادت نے وزراء کو اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا کہ سندھ کی فصلوں کو ٹڈی دل نے تباہ کردیا ہے، جبکہ وفاقی حکومت کی سرد مہری پر بھی اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا۔

صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ نے کہا کہ آج شہید بھٹو تاریخ میں زندہ ہیں اور رہیں گے، ضیاء کو بدترین ڈکٹیٹرکے طورپر یاد کیا جائے گا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیربلدیات نے مون سون کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام بلدیاتی اداروں، واٹر بورڈ، واسا اور ضلعی انتظامیہ کو متحرک کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

تازہ ترین