• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: شوہر نے تشدد کرکے بیوی کی ناک کی ہڈی توڑ دی

لاہور کے علاقے گلشن راوی میں شوہر نے مبینہ تشدد کرکے بیوی کی ناک ہڈی توڑ دی، مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانے میں درخواست دے دی گئی۔

پولیس کے مطابق گلشن راوی کے تاجر عمر نے اپنی بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی، متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ کے لیے درخواست دے دی ہے۔

درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ سسرال والے پہلے بھی متاثرہ خاتون پر تشدد کرتے رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین