• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت سندھ نے کورونا کے اعداد و شمار جاری کردیئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کے 2222 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا کے کیسز کی تعداد 94528 تک جاپہنچی ہے جبکہ وائرس نے اب تک 1526 لوگوں کی زندگیاں چھین لی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے 9 روز بعد صوبے میں کورونا کے اعداد و شمار جاری کردیئے، جس کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1030 نئے کورونا کے کیسز سامنے آئے، ان میں حیدرآباد میں 50, سکھر میں 128، گھوٹکی میں 293 اور شہید بینظیر آباد میں 75 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

نوشہرو فیروز میں 11، میرپور خاص 37، شکارپور میں 33 نئے کیسز سامنے آئے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیرپور میں 61، ٹنڈوالہ یار 36، ٹنڈو محمد خان میں 54 مزید کیسز سامنے آئے جبکہ لاڑکانہ میں 48، دادو 73، سجاول 5، سانگھڑ 51 اور قمبر شہداد کوٹ میں 80 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں 25 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تازہ ترین