• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیثیت قوم ہمت اور صبر سے حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا، میئر کراچی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کا رش بے انتہا ہے اور کراچی کے شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، مریضوں کے لواحقین اپنے بیمار افراد کو جگہ جگہ لئے پھر رہے ہیں شہریوں کو میڈیکل اور ہیلتھ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے نئے مالی سال میں 5097. 242 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، عباسی شہید اسپتال میں مفت کورونا وائرس ٹیسٹ کی سہولت سے شہریوں کا کے ایم سی کے اسپتالوں پر اعتماد بڑھا ہے ،یہ بات انہوں نے نئے مالی سال میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے اسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کراچی کے بڑے اسپتالو ں میں فیس اور اخراجات اتنے زیادہ ہیں کہ وہ سفید پوش اور غریب شہریوں کے لئے نا قابل برداشت ہیں، انہوں نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے داخلے کے لئے علیحدہ سے وارڈ قائم کردیا گیا ہے، جہاں 18 وینٹی لیٹرز کے ساتھ آئی سی یو کی سہولیات بھی موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی طرح کراچی شہر کی صورتحال بھی کورونا وائرس کے سبب غیر یقینی ہے، کورونا وائرس سے لوگ بری طرح سےمتاثر ہیں، کاروبار بند ہیں، بےروزگاری تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث شہری ڈپریشن، شدید ذہنی دباؤ اور کرب کا شکار ہیں، ہمیں بحیثیت قوم انتہائی ہمت اور صبر سے ان حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

تازہ ترین