• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں ناکام ہوچکی، امتیاز شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کا اعلان شور مچائے چور کے مترادف ہے پی ٹی آئی رہنمائوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام شديد گرمی میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے عذاب کا سامنا کررہے ہیں کے الیکٹرک عوام کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے کے الیکٹرک وفاقی حکومت کے ماتحت ہے کیا وجہ ہے وزیر اعظم کے الیکٹرک کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کرتے ؟امتیاز شیخ نے کہا کہ دراصل پی ٹی آئی اور کے الیکٹرک پارٹنر ان کرائم ہیں پی ٹی آئی کا احتجاج کراچی کی محبت میں نہیں مذید مال بٹورنے پر ہے لوڈشیڈنگ اووربلنگ اور کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے پھیچے پی ٹی آئی قیادت کا ہاتھ ہے، پی ٹی آئی کراچی سے جعلی مینڈیٹ ملنے کے باوجود سوتن والا سلوک کررہی ہے۔ سندھ کے عوام پی ٹی آئی جیسے بہروپیوں کو اچھی طرح جان چکے ہیں عوام اب مذید دھوکے کا شکار نہیں ہونگے۔

تازہ ترین