کراچی(اسٹاف رپورٹر) محمود آباد تھانے کی حدود اعظم بستی گلی نمبر 22سو فٹ روڈ پر الآصف کمیونی کیشن کی دکان پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران 4 ملزمان دکاندار ارشد اعوان کو زخمی کر نے کے بعد دکان میں موجود شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔