• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھڑا کول مائنز کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں، ممتاز علی کھوسو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاکھڑا کول مائنز کے ملازمین کو سات ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں ادا کی جائیں تاکہ ان کے بچوں کی اسکول کی فیسیں ادا ہوسکیں اور گھر کا خرچ چل سکے، یونین کے صدر ممتاز علی کھوسو نے منسٹری انرجی پیٹرولیم ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کی مشکل گھڑی میں ملازمین کو تنخواہیں ادا کرکے بھوک اور بد حالی سے بچایا جائے اور تمام ملازمین کو منسٹری انرجی پیٹرولیم ڈویژن کی کمپنیوں میں ضم کر کے ملازمین اور ان کی فیملیز کا مستقبل محفوظ بنایا جائے، یونین کے صدر نے کہا کہ اگر ان کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو یونین بھوک ہڑتال اور منسٹری آفس کے سامنے دھرنے کا قانونی حق رکھتی ہے۔

تازہ ترین