• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منا بھائی ایم بی بی ایس سے متاثر مودی نے لداخ پر جعلی اسپتال بنوادیا

منا بھائی ایم بی بی ایس سے متاثر مودی نے لداخ پر جعلی اسپتال بنوادیا 


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) منا بھائی ایم بی بی ایس بولی وڈ کی وہ یاد گار فلم ہے جس نے سرحد کے دونوں جانب بولی وڈ کے مداحوں کے دل موہ لیے۔جنہوں نے یہ فلم دیکھی ہے انہیں یاد ہوگا کہ اس فلم کے بہترین مناظر میں ایک منظر جرائم کے اڈے کو اسپتال میں بدلنے کا تھا ، یہ وہ وقت ہوتا ہے جب فلم میں ایک ڈان کا کردار نبھانے والے سنجے دت اپنے والد کے خوف سے اڈے کو اسپتال میں بدل دیتے ہیں تاکہ یہ ظاہر کرسکیں کہ وہ ایک حقیقی ڈاکٹر ہیں۔اس سین سے شاید بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی بے حد متاثرہیں جنہوں نے دور دراز ہمالیہ ریجن میں نہ صرف جعلی اسپتال بنوا دیا بلکہ اس میں دھڑلے سے فوٹو شوٹ بھی کروایا۔ یہاں یہ سمجھنامشکل ہے کہ مودی جی نے کس کے خوف سے ایسا کیا ہوگا۔فلم کے اسپتال میں لازم اشیا کا خیال رکھا گیا لیکن بی جے پی فار انڈیا اور دیگر سرکاری سوشل میڈیا اکاونٹس پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مودی جس اسپتال میں کھڑے ہیں وہاں نہ تو کوئی ڈاکٹر ہے، نہ نرس نہ ہی وینٹی لیٹراور نہ ہی کوئی دیگر طبی آلات مزید ستم یہ کہ وہاں موجود بڑا سا پروجیکٹر ظاہر کررہا ہے کہ یہ کوئی کانفرنس روم ہے۔مودی سرکارکی اس کوشش کو منا بھائی فلم کے اس سین جتنا بھی مہلت نہ مل سکی اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کی جعلی تیمار داریاں پکڑ لیں ، بس پھر کیا تھا سوشل میڈیا پرہیش ٹیگ ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ بھی ٹرینڈ کرنے لگا۔

تازہ ترین