• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیل ننجیانی مارول یونیورس میں کام کرنیوالے پہلے پاکستانی نژاد اداکار

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نژاد امریکی اداکار کمیل ننجیانی نے مارول سنیماٹک یونیورس میں پہلے پاکستانی اسٹار کے طور پر کام کرنے کے حوالے سے پہلی بار بات کی ہے۔ کامیڈی ایکٹر راؤنڈ ٹیبل میں کمیل ننجیانی نے کہا کہ یہ بہت اہم تھا کیونکہ میں واقعی یہ کرنا چاہتا تھا، اور اب مجھ پر سب سے پہلا ایسا اداکار ہونے کا دباؤ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مگر یہ کام کچھ مشکل ہے کیونکہ میں صرف اپنی نمائندگی کررہا ہوں، تو میں دباؤ محسوس کرتا ہوں، اور اس میں کمی کا واحد طریقہ یہی ہے کہ دیگر افراد کو بھی ایسے مواقع ملیں، میں اکیلا شخص ان تمام افراد کے گروپ کی نمائندگی نہیں کرسکتا کیونکہ ہمارا تمام تجربہ اور پس منظر بالکل مختلف ہے۔اپنے کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے اور دیگر متعدد گندمی رنگ والے مردوں کو ہولی وڈ میں مواقع ملے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ اہم ایسا گروپ ہیں جو ماڈل اقلیتی گروپ بن سکتے ہیں، تو اسمارٹ شخص ہو یا اس کے بالکل مخالف دہشتگرد، اس کا انحصار پروجیکٹ پر ہوتا ہے۔ یہ 2 انتہائیں ہیں اور ہم ان کے درمیان بہت کم تعداد میں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندمی افراد کو اکثر دہشتگردوں کے کردار دیئے جاتے ہیں، تو میں ایک تفریح سے بھرپور شخص کا کام کرنا چاہتا ہوں، تو میرے لیے کردار تعین کرے گا کہ میں اس سے کیا نہیں چاہتا۔درحقیقت پاکستانی نژاد کردار نے اس نکتے کی جانب اشارہ کیا کہ وہ ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جن کو ہولی وڈ میں ایسے کردار ملے جو متنازع نہیں تھے۔کمیل ننجیانی نے مارول کی نئی فلم ایٹرنلز میں کام کررہے ہیں اور اس کے لیے اپنے جسم کو بنایا ہے، جس کی تصویر بھی انہوں نے شیئر کی مگر وہ خود اسے پسند نہیں کرتے۔خیال رہے کہ کمیل ننجیانی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی۔

تازہ ترین