• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ کی لائبریریوں سے جمہوری نظریات پر مبنی کتابیں غائب

کراچی (نیوزڈیسک )دنیا کے ایک اہم مالیاتی مرکز ہانگ کانگ میں سیکیورٹی کے ایک آمرانہ قانون کے نفاذ کے بعد ممتاز جمہوریت پسند مصنفین کی کتابیں شہر کی لائبریریوں اور کتابوں کے آن لائن سٹوروں میں سے غائب ہونا شروع ہو گئی ہیں۔جن مصنفین کی کتابیں اب دستیاب نہیں رہیں، ان میں شہر کے ایک ممتاز سرگرم کارکن جوشوا وانگ اور ایک معروف جمہوریت پسند قانون ساز تانیا چن شامل ہیں۔پبلک لائبریری کی ویب سائٹ پر سرچ کرنے سے پتا چلتا ہے کہ وہاں سے وانگ، چن اور ہانگ کانگ کے ایک اور اسکالر چن وان کی کم از کم تین تین کتابیں غائب ہو چکی ہیں۔ ان مصنفین کی کتابین شہر کی درجنوں لائبریریوں میں سے کسی کے پاس بھی مستعار لے کر پڑھنے کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

تازہ ترین