• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھوپیا، گلوکار کے قتل کے خلاف مظاہروں میں 156 افراد ہلاک

کراچی (نیوزڈیسک )ایتھوپیا کے ایک مقبول گلوکار کے قتل کے بعد ہونے والے مظاہروں میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر156 تک پہنچ گئی ہے۔ ابتدا میں یہ تعداد 80بتائی گئی تھی۔یہ مظاہرے پیر کی رات موسیقار ہاکالو ہن دی سا کے قتل کے بعد عدیس ابابا میں شروع ہوئے تھے جو بعد ازاں اورومیا ریجن کے گرد و نواح میں پھیل گئے۔اورومیا کی سیکیورٹی اور امن بیورو کے سربراہ جبریل محمد نے بتایا کہ 156ہلاکتیں وہ ہیں جو صرف اورومیا ریجن میں ہوئی ہیں جو مظاہروں کے دوران بدترین واقعات میں سے ایک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مزید ہلاکتوں کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ابھی بہت سے افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔اب تک جو افراد ہلاک ہوئے ہیں، ان میں سے 145 عام شہری جب کہ 11 سیکیورٹی اہل کار ہیں۔

تازہ ترین