• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وباکےدوران بائیک کی ڈیمانڈ میں زبردست اضافہ، ہالفورڈ کی ٹریڈنگ بڑھ جائیگی

لندن (پی اے) وبا کے دوران بائیک کی ڈیمانڈ میں زبردست اضافہ کے نتیجے میں ہالفورڈز کی ٹریڈنگ کو عروج ملے گا، فرم کی جانب سے گزشتہ روز اس کی گزشتہ سال کی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی تھی کہ بائیک کی سیلز میں زبردست اضافہ نے ریٹیلرز کو لاک ڈائون کے عرصہ کے دوران بھی سنبھالا دیا، یہ بھی کہا گیا تھا کہ فرم کا موٹرنگ ڈویژن بھی بحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ 7 جولائی کو بڑے موٹرنگ اسیسریز اینڈ بائیک ریٹیلرز سرمایہ کاروں کو بتائیں گے کہ انہوں نے گزشتہ سال سے جون تک کس طرح ٹریڈنگ کی، حالانکہ اس موقع پر لاک ڈائون کے دوران خصوصی توجہ ان کی پرفارمنس پر مرکوز کی جائے گی۔ گروپ نے بتایا تھا کہ مئی کے آغاز تک چار ہفتوں میں اس کی ٹریڈنگ توقعات سے بڑھ کر تھی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں لائک ۔ فار ۔ لائک کی بنیاد پرسیلز میں 23 فیصد کمی ہوئی۔ہالفورڈز کو استحکام بالخصوص بائیک اور پارٹس کی زبردست ڈیمانڈ کی وجہ سے حاصل ہوا، ٹریڈ باڈیبائیسکل ایسوسی ایشن کے مطابق اپریل میں بائیک کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا تھا۔ مزید لوگوں کے کام پر واپس آنے اور حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ سے گریز کرنے کی مسلسل ہدایا ت کے پیش نظر توقع ہے کہ کمپنی کا موٹرنگ ڈویژن اگلے چند ماہ میں بحران سے نکل کر بحال ہو جائے گا۔ ’’ لبرم ‘‘ پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ’’ موٹرنگ سروسز پہلے سے بھی بہتر پوزیشن میں آ جائے گی ‘‘۔ بروکریج سے ایڈم ٹاملنسن نے کہا کہ ’’ ہمارا خیال ہے کہ مارکیٹ شاید مستقبل قریب میں موٹرنگ بالخصوص آٹو سینٹرز کی پرفارمنس کے بارے میں زیادہ ہی محتاط ہے۔ پبلک کیلئے حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال نہ کرنے کی ہدایات کے باعث پرائیویٹ وہیکلز میں صرف سائیکلنگ اور واکنگ ہی چند سفری آپشنز میں سے ایک ہے۔

تازہ ترین