• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرہ معیشت کیلئے اقدامات، حکومت نے فرمو سکیم کیلئے فنڈز میں خطیر اضافہ کردیا

راچڈیل ( ہارون مرزا)کورونا وائر س سے متاثرہ معیشت کو سہارا دینے کیلئے برطانوی حکومت کی طرف سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ فرمو سکیم کیلئے رواں ہفتے 25بلین ڈالر کا خطیر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بارہ ملین سے زائد ملازمتوں کوتقویت حاصل ہوئی ہے ،کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے متعارف کرائی جانے والی سکیم (جے آر ایس) جس کے تحت تنخواہوں کا 80فیصد حصہ ادا کیا جا رہا ہے میں 2.6بلین پائونڈ کااضافہ ہوا ہے۔ ٹریژری اور ایچ ایم آر سی کے اعدادو شمار کے مطابق 9.3ملین ملازمتوں کو بچانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ملازمت کیلئے مالی اعانت سکیم کے تحت 2.6ملین سے 7.7بلین تک اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ بینکوں کی طرف سے چھوٹے کاروباری طبقے کیلئے آسان شرائط پر قرض دیے جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس سے برطانوی معیشت کو تین صدیوں سے زائد کساد بازاری کا سامنا ہے فرلو سکیم کے تحت لوگوں کو بیروزگاری سے بچانے کیلئے حکومت نے خطیر بجٹ مختص کر رکھا ہے۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانس سکولوں ‘ ہسپتالوں ‘ سڑکوں کی تعمیر ‘ اور تجدید کاری کیلئے اربوں پونڈز کی سرمایہ کاری کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور مقامی نمو کے منصوبوں کیلئے پرعزم ہیں، پروجیکٹ اسپیڈ کے نام سے ایک نیا یونٹ چانسلر رشی سنک کی سربراہی میں موسم سرما گر ما میں شروع کیا جا سکتا ہے، عوامی حلقوں کی طرف سے وزیر اعظم سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ نوجوانوں کیلئے خصوصی اقدامات کریں گے لاک ڈائون کے باعث نوکری سے ہاتھ دھونے والے افراد کیلئے اقدامات سمیت اپرنٹس شپ اورتعلیم کے شبہ کیلئے نمایاں سرمایہ کاری کی جائے گی ۔شیڈو چانسلر انیلیسی ڈوڈس نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت تمام نقطہ نظر کو پورا کرنے کی بجائے مختلف صنعتوں کے لئے فرلو سکیم کو اپنا نہیں سکتی تو بڑے پیمانے پر بے روزگاری کے اثرات کئی دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔

تازہ ترین