• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی سی بلجیم کی صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ کی مذمت

برسلز(حافظ انیب راشد ) پی پی سی بلجیم کے صدر چوہدری عمران ثاقب،جنرل سیکرٹری ندیم بٹ نے وفاقی وزیرقدرتی وسائل کی جانب سے سینئر صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ہے صحافیوں کے خلاف استعمال کی گئی زبان ایک وزیر کے منصب کے شایان شان نہیں ہے اس قسم کی بازاری زبان اور دھمکی آمیز رویہ بدمعاشوں کا ہوا کرتا ہے اور وزیر موصوف نے شرافت اور وقار کی تمام حدود کو پار کرلیا ہے اس لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ان کے اس بیان کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر کے خلاف تادیبی کارروائی کرنا چاہئے۔ پی پی سی بی کے ارکان نے وزیراعظم عمران خان کو یاد دلایا کہ وہ اکثر بحرانوں کیلئے مافیا کو الزام دیتے ہیں ۔ لیکن کیا وہ اس پر بھی غور فرمائیں گے کہ ان کے اپنے ساتھی کس غیر ضروری بحران کو گھسیٹ کر اپنے گھر لے آتے ہیں ۔ جس کی صفائی وفاقی وزیر اطلاعات بھی نہیں دے پاتے اور وہ اس سے لاتعلقی کا اعلان کردیتے ہیں ۔

تازہ ترین