• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نذیر گجر مسلم لیگ ن یونان کے سینئر نائب صدر نامزد

ایتھنز (مرزارفاقت حسین) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس چیئرمین حافظ عبد الرحیم کی رہائش گاہ دیلس میں منعقد ہوا ۔اس موقع پر مرکزی قیادت کی باہمی مشاورت سے چوہدری نذیر گجر کو مسلم لیگ ن یونان کا سینئر نائب صدر اور ملک سر فراز کو نائب صدر چوہدری موسیٰ خان کو چیف آرگنائزر نامزد کیا گیا۔اجلاس سےسینٹر مشاہد اللہ خان اور جنرل سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز چوہدری نور الحسن تنویر نے ٹیلی فونک خطاب کرتے پاکستان مسلم لیگ ن یونان کی قیادت کو پارٹی اور قیادت کے ساتھ والہانہ محبت پر خراج تحسین پیش ک کیا ۔انہوں نے کہا کہ وطن پاکستان اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے معاشی بحران موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے بے روزگاروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اس تباہی کے پیچھے ان لوگوں کا ہاتھ ہے جو عمران خان کو لیکر آئے تھے۔ہم آج بھی کہتے ہیں شفاف انتخابات ہوں تو پاکستان مسلم ن واحد جماعت ہے جو اکثریت سے جیتے گی۔ جنرل سیکرٹری اوورسیز پاکستانی چوہدری نور الحسن تنویر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن میں پھنسے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ جو سلوک کیا ہے وہ آپ سب جانتے ہیں لیکن وقت دور نہیں یہ لوگ بھاگتے نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس دیدہ دلیری سے ان لوگوں نے جھوٹ بولا ہے کوئی ایک منصوبہ جو مکمل کیا ہو الٹا ملک کو مقروض کر کے رکھ دیا گیا۔ اجلاس میں پاکستانی برادری کی سماجی شخصیت چوہدری مہدی خان باسریاں نے خصوصی شرکت کی سرپرست اعلیٰ ارشاد احمد بٹ کے بھائی مرحوم مسلم لیگ ن کے کارکن شباب نظر کی والدہ مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔

تازہ ترین