ویانا (نمائندہ جنگ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پی پی سی آسٹریا رجسٹرڈ کا اجلاس زیر صدارت محمد اکرم باجوہ منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اکرم باجوہ اور غلام حسین نقوی نے کہا کہ جیو اور جنگ گروپ کے سربراہ میر شکیل الر حمٰن کو بھی 110 دن سے نیب سچ بولنے کی سزا دے رہا ہے۔میر شکیل الر حمٰن کے خاندان کا تعلق الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا میں ایک مقام رکھتا ہے، غریب عوام کی آواز میرشکیل الر حمٰن ہیں۔ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سوموٹو ایکشن لے کر اس 34سال پرانے کیس کا خود جائزہ لیں اور میر شکیل الر حمٰن کو فوراً انصاف فراہم کیا جائے۔ اجلاس میں ایک نیوز چینل کے پیمرا کی جانب سے لائسنس کی معطلی کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ آئے روز نیوز چینل پر پیمرا کے بےجا حملے نا قابل برداشت ہیں، آزادی صحافت پر حملے کسی قیمت پر برداشت نہیں کیے جائیں گے۔