• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں یوم آزادی کی تقاریب ،اس بار رونق مفقود

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکہ میں یوم آزادی منایا گیا لیکن کورونا کے باعث ساحلی حصے اور امریکا کے کئی حصوں میں وہ رونق نظر نہیں آئی جو اس سے پہلے برسوں میں منائے گئے یوم آزادی پر ہوا کرتی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چار جولائی یعنی امریکہ کی آزادی کی یاد میں ماؤنٹ رشمور میں اپنے خطاب میں نسل پرستی کے حالیہ مظاہروں کے دوران یادگاروں کو گرانے والے لوگوں کے ’کینسل کلچر‘ کی مذمت کی ہے۔انھوں نے کہا کہ جنوبی ڈکوٹا کی یادگار عمارت ’ہمارے آبا و اجداد اور ہماری آزادی کو ہمیشہ خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کھڑی ہو گی۔‘انھوں نے ایک پرجوش مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے کو کہا کہ ’اس یادگار کی کبھی بے حرمتی نہیں ہو گی اور نہ ان ہیروز کی شکل کبھی بگاڑی جا سکتی ہے۔‘ماؤنٹ رشمور میں چار امریکی صدور کے منقش چہرے نمایاں ہیں۔سرگرم کارکنوں نے طویل عرصے سے اس قومی یادگار کا معاملہ اٹھایا ہوا ہے جسے مقامی امریکی قبائل کے گروہ سیوکس کی مقدس سرزمین پر بنایا گیا ہے۔اس میں نظر آنے والے دو امریکی صدر جارج واشنگٹن اور تھامس جیفرسن غلام رکھتے تھے۔مسٹر ٹرمپ کی تقریر کے بعد یوم آزادی سے قبل کی تقریب میں موسیقی کے ساتھ آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے تقریباً ساڑھے سات ہزار ٹکٹ خریدنے والوں نے دیکھا۔

تازہ ترین