• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی ملازمین کے بلوچستان کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کرنے کا اعلان

وفاقی ملازمین کے بلوچستان کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کرنے کا اعلان


کوئٹہ ( نیوز ایجنسیاں ) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان کے کوٹے پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے والوں کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ڈومیسائلوں کی اسکروٹنی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محکموں میں بلوچستان کےکوٹہ پر مقامی افراد کی تعیناتی سے بےروزگاری پرقابوپایاجاسکتاہے،بلوچستان کےکوٹہ پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنےوالوں کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا جعلی ڈومیسائل کی منسوخی کافیصلہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے کیوں کہ اس سے پہلے کسی بھی حکومت نے جعلی ڈومیسائل کےمسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔وزیراعلی بلوچستان نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنرمستونگ نے تو 400جعلی ڈومیسائل منسوخ بھی کردیے ہیں۔دوسری جانب جعلی ڈومیسائل کی منسوخی کے حوالے سے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا بھی کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں جعلی ڈومیسائل کے اجرا کو روکنے کے مسئلے کو سنجیدہ لیا ہے کیوں کہ وفاق میں بلوچستان کےکوٹہ پرمقامی افراد کی تعیناتی کو یقینی بنانےکی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جعلی ڈومیسائل کی ازسرنو تصدیق اچھی پیشرفت ہے، اس سے وفاقی محکموں میں بلوچستان کےکوٹہ پر مقامی افراد کی تعیناتی سے بےروزگاری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔گورنر بلوچستان نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز جعلی ڈومیسائل کی از سر نوتصدیق کے عمل کو تیز کریں۔

تازہ ترین