• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 80 فیصد تک اضافہ

لاہور(نمائندہ جنگ) سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ایک نئے مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے۔28جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے مقابلہمیں 80فیصد سے زیادہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آلو کی قیمت بعض علاقوں میں 90 سے 100،ٹماٹر 100،لہسن 180روپے کلو فروخت ہوا،جبکہ ادرک پھلیوں، لیموں، بھنڈی،دیسی ٹینڈے اور میتھی کی قیمت بلند سطح پر رہی تاہم 28 جون کے مقابلہ میں گزشتہ روز پیاز، کھیرا،پالک،بینگن،سبز مرچ ،کریلے،گھیا توری، شلجم، مٹر،اور گھیا کدو کی فی کلو قیمت میں اضافہ ہوا۔ سبزیوں اور پھلوں میں درجہ بندی کے اعتبار سے کہیں قیمتیں تھوک کے مقابلہ میں 100 فیصد اور کہیں 50 فیصد تک زیادہ تھیں تاہم کہیں بھی سرکاری ریٹوں پر پھل اور سبزیاں دستیاب نہیں تھیں۔ پھلوں میں کیلا،سیب،خوبانی،اور آم کی مختلف اقسام، آڑو،ناریل،،ناشپاتی، اور آلو بخارہ کی قیمتیں بلند سطح پر رہیں اور ان میں 28 جون کے مقابلہ میں اضافہ ہوا ۔

تازہ ترین