• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، کورونا مریضوں پر جوڑوں کے درد کے انجکشن کے مثبت نتائج

پنجاب، کورونا مریضوں پر جوڑوں کے درد کے انجکشن کے مثبت نتائج 


کراچی (جنگ نیوز) پنجاب میں جوڑوں کے درد میں استعمال ہونے والے انجکشن ایکٹمرا کے کورونا وائرس کے مریضوں پر استعمال کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ جنرل اسپتال لاہور کے 54مريضوں کو یہ انجکشن لگایا گيا جن میں سے 75فیصد مریض 2 انجکشن لگنے کے 10 روز کے اندر صحت یاب ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق 54میں سے 7مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی تاہم وہ وہ پہلے سے گردوں اور شوگر کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق صرف اس انجکشن سے فائدہ نہیں ہوتا بلکہ دیگر دوائیں بھی ساتھ دی جاتی ہیں، اس انجکشن سے مریض کے گردے متاثر ہونے اور دیگر انفیکشنز کا خطرہ بھی رہتا ہے۔

تازہ ترین