• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورا قبرستان کے قریب واقع یوٹیلیٹی اسٹور میں اچانک آگ لگ گئی،لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رات گئےگورا قبرستان کے قریب واقع یوٹیلیٹی اسٹور میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں یوٹیلیٹی اسٹور میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، فائربریگیڈکے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان معلوم نہیں ہو سکا آگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔
تازہ ترین