• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

در آمدی اشیاء پر اردو، انگریزی میں تفصیلات اور حلال کا لوگو لگانا فوری ممکن نہیں، امپورٹرز

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان ایف ایم سی جی امپورٹرز ایسوسی ایشن نے چیئرمین ایف بی آر سے اپیل کی ہے کہ اشیائے خوردو نوش کے درآمد کنندگان یہ سمجھتے ہیں کہ وزارت کامرس کے جاری کردہ ایس آر او نمبر 237مجریہ 19فروری2019 ء کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے، اسکے تدارک اور کاروبار کے فروغ کیلئے حلال اتھارٹی کی فعالیت اور ون ونڈو آپریشن کو یقینی بنایا جا ئے ، اس ایس آر او کے تناظر میں ہم نے اپنے بین الاقوامی سپلائرز سے درخواست کی ہے کہ وہ اشیاء کی ترسیل سے پہلے ان پر مکمل اجزائے ترکیبی اور تفصیلات کو اردو و انگریزی زبان میں لکھیں جیسا کہ اس ایس آر او کا تقاضا ہے مگر انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ہماری طرف سے درآمدات کی مقدار ناکافی ہے اور سپلائرز کیلئے عملی اور مالی طور پر لیبلز کی اردو اور انگلش میں دوبارہ لکھائی ممکن نہیں۔ ہم بیرون ملک کے کیش اینڈ کیری سٹورز سے بھی سامان منگواتے ہیں۔ انہوں نے بھی ذکر کردہ وجوہ کی بنیاد پر ایسا ہی ردعمل دیا ہے۔ متذکرہ بالا ایس آر او کی وجہ سے منڈی میں سمگل شدہ اشیاء کی بھرمار ہو چکی ہے جو کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ، ڈیوٹی فری شاپس یا ان سے ملتے جلتے ذرائع سے آ رہی ہیں۔

تازہ ترین