• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شالیمار ایکسپریس بند کرنے یا جاری رکھنے کا فیصلہ ایک ہفتہ بعد ہوگا

لاہور( جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ سیل)پاکستان ریلوےنےسسٹم پرموجود ایم ایل ٹوسیکشن کو فعال کرنے اور کسی ایک ٹرین کوروٹ دینے کا فیصلہ کیاہےجبکہ خسارے کا شکار شالیمارایکسپریس بندکرنےیاجاری رکھنےکافیصلہ ایک ہفتہ بعدہوگا۔

شالیمار ایکسپریس میں مسافروں کی کمی کے حوالے سے مزید ایک ہفتہ جائزہ لیاجائےگا،ریلوےکاایم ایل ٹوسیکشن فعال کرنےاورکسی ایک ٹرین کوروٹ دینےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کےمطابق گزشتہ روزوفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خسارے کا شکار مسافروں ٹرینوں کی صورتحال کا جائزہ لیاگیااوربعض ٹرینوں کو نجی شعبہ کےحوالے کرنے سمیت ریلوے سسٹم پر موجود ایم ایل ٹو کو فعال کرنے اور اس پر ایم ایل ون سے ایک ٹرین کوکم کرکےاس پرچلانےاورمسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے حکام نے خسارے کا شکار شالیمار ایکسپریس جس میں مسافروں کی تعداد مطلوبہ معیار سے بہت کم ہے کے حوالے سے مزید ایک ہفتہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کو بند کرنے یا جاری رکھنےکے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین