• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھٹی اور لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی میں لوڈشیڈنگ جاری

چھٹی اور لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی میں لوڈشیڈنگ


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں اتوار کو چھٹی اورلاک ڈاون کے باعث زیادہ تر کاروبار بند ہونے کے باوجود کے الیکٹرک نے شہر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھابیشتر علاقوں میں چھ سے لے کر آٹھ گھنٹے تک بجلی بند رہنے کی اطلاعات ملیں شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے پانی کے حصول میں مشکلات رہیں۔ 

صارفین کا کہنا تھا کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ لاک ڈاون کے باعث شہر میں روزانہ شام سات بجے تمام کمر شل سرگرمیاں معطل ہو جاتی ہیں لیکن اس کے باوجود پورے شہر میں رات گئے تک لوڈشیڈنگ جاری رہتی ہے۔

ہفتے کی رات اوراتوار کو نارتھ کراچی،سرجانی ٹاون،نیو کراچی،نارتھ کراچی،لیاقت آباد،فیڈرل بی ایریا،گلبہار،گارڈن،بہار کالونی،آگرہ تاج کالونی، ماری پور،کورنگی،لانڈھی،گرین ٹاون،گلستان جوہر، گلشن اقبال،گڈاپ،گلشن معمار سمیت دیگر علاقوں میں بجلی رہنےکی اطلاعات ملیں بعض علاقوں میں مرمت کے نام پر بھی بجلی بند کی گئیں۔ 

دریں اثنا کے الیکٹرک ذرائع کا کہنا تھا کہ اتوار کو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم رہا۔

تازہ ترین