• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک ریاض ہر سال 25 طلباء کو غیر ملکی یونیورسٹیوں سے PHD کرائینگے

ملک ریاض ہر سال 25 طلباء کو PHD کرائیں گے


اسلام آباد (حنیف خالد) جنوبی ایشیاء وسطی ایشیاء سارک ممالک اور آسیان کے انٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ رئیل اسٹیٹ بلڈر ڈیویلپر اور چیئرمین بحریہ ٹائون پاکستان ملک ریاض حسین نے ہونہار 25پاکستانی طلباء و طالبات کو امریکہ‘ یورپ‘ چین‘ جاپان‘ آسٹریلیا میں موجود سائنس و ٹیکنالوجی کی شہرہ آفاق یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کروانے کا اعلان کیا ہے۔ 

پاکستان کی بڑی یونیورسٹیوں سے ہر سال 25طلباء و طالبات کو میرٹ اور صرف میرٹ کی بنیاد پر بیرون ملک کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں بھیجا جائیگا۔ ان غیرملکی یونیورسٹیوں میں منتخب پاکستانی طلباء و طالبات کی تعلیم‘ ہاسٹلوں میں رہائش اور آنے جانے کے ٹکٹ بھی دیئے جائیں گے۔ 

چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے اپنی والدہ محترمہ بیگم اختر رخسانہ میموریل ٹرسٹ قائم کر دیا۔ ٹرسٹ ہر سال 25پاکستانی ذہین طلباء و طالبات کا انتخاب ٹاپ یونیورسٹیوں سے کریگا اور ان طلباء و طالبات کو بیرون ملک کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں بھیجا جائیگا۔ چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین کے اس قابل تقلید فیصلہ کو پوری قوم نے سراہا ہے۔ 

پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان بھر کے دوسرے سیٹھوں‘ ارب کھرب پتی دولت مندوں کو ملک ریاض حسین کی تقلید کی استطاعت فرمائے۔ 

چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین کی جانب سے طالبات کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے کہ ملک اور قوم کی ترقی کیلئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے بیگم اختر رخسانہ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے پاکستان کی پانچ بڑی یونیورسٹیوں سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کروانے اور اخراجات اٹھانے کا بڑا اعلان کر دیا۔ 

ہر سال 25طالبات کو بیرون ملک کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں بھیجا جائیگا۔ ان میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی‘ یو ای ٹی یونیورسٹی لاہور‘ پنجاب یونیورسٹی لاہور‘ پشاور یونیورسٹی اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد جیسی بڑی یونیورسٹیز شامل ہیں۔

چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین کا کہنا تھا کہ ہمارا بیگم اختر رخسانہ میموریل ٹرسٹ ہے جس کے تحت ہوسپٹلز‘ تعلیمی ادارے‘ دستر خوان اور اولڈ ہوم چل رہے ہیں۔ 

اس سلسلے میں ہمارے ٹرسٹ کی جانب سے دنیا کی 200یونیورسٹیاں منتخب کی گئی ہیں جہاں ان طالبات کو بھیجا جائیگا اور ان کے ساتھ بانڈ سائن کیا جائیگا کہ پی ایچ ڈی کرنے کے بعد پانچ سال تک پاکستان میں گورنمنٹ کے ساتھ کام کرینگے اور پاکستان کی خدمت کرینگے۔ 

مزید اُن کا کہنا تھا کہ سب مل کر ملک پاکستان کی خدمت کریں۔ اس وقت پاکستان کو سپورٹ کی بہت ضرورت ہے اور ملک کی خدمت کرنے سے ہی ملک ترقی یافتہ بنتا ہے۔ ملک اور قوم کی ترقی میں ملک ریاض حسین ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔

تازہ ترین