• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری ٹوکن و پراپرٹی ٹیکس بذریعہ ای پے بھی ادا کرسکتے ہیں، ڈائریکٹر ایکسائز

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن چوہدری سہیل ارشد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ٹیکسوں کی وصولی سے متعلق انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جس کےتحت شہری اپنے واجبات ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس بذریعہ ای پے ( e-pay )بھی ادا کر سکتے ہیں، انہوں نے جنگ کو بتایا کہ پہلی مرتبہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر دس فیصد کی بجائے بیس فیصد رعایت اور بقایا واجبات ہونے کی صورت میں جرمانہ معاف کر دیا گیا ہے ، کورونا وباء کی صورت میں شہری ایکسائز دفاتر میں رش سے بچنے اور ادائیگی اپنےموبائل سے بذریعہ e-pay کر کے مزید پانچ فیصد رعایت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اب پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر بھی پانچ فیصد کی بجائے دس فیصد رعایت دی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین