• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظالم شوہرنے چھ روزپہلے بیاہ کرلائی گئی جوا نسال بیوی کوقتل کردیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ظالم شوہرنے چھ روزپہلے بیاہ کرلائی گئی اپنی جواں سال بیوی کوسر میں فائر مارکرقتل کردیا۔تھانہ صدرواہ کو عارف خان نے بتایا کہ میری بیٹی مبین بی بی عمر19سال جسکی شادی6روز قبل عثمان خان کے ساتھ کی تھی ۔میرا بیٹا طارق اورمیں اپنی بیٹی کو ملنے کے لیے عثمان کے گھر گئے ۔ تو عثمان نے میری بیٹی کے سر پر پسٹل کا فائر کیا جو فائر لگنے سےجاں بحق ہو گئی ۔
تازہ ترین