• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت انصاف کارڈز پر 1200کروڑ خرچ کئے جائینگے‘ راشد حفیظ

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کورونا کنٹرول و مانیٹرنگ ضلع راولپنڈی کے انچارج صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں انصاف صحت کارڈز کیلئے1200 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائیگی۔ انصاف صحت کارڈز سے پنجاب کے50 لاکھ سے زائد خاندان استفادہ کر رہے ہیں۔ اسکے علاوہ تعلیم، پینے کے صاف پانی اور عوام کی دیگر بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے پوری توجہ دی جا رہی ہے۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں میں سیلاب سے بچائو کیلئے نالہ لئی اور تمام سیوریج چینلز کی صفائی جاری ہے۔ پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح عوام کو کورونا سے تحفظ دینا ہے۔ عوام کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے بجٹ میں 3ارب اضافہ کر کے ادویات خریداری بجٹ 28ارب کر دیا گیاہے۔
تازہ ترین