• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس اسلام کے مضبوط قلعے‘سازش ناکام بنائینگے‘ مولانا عبدالصمد

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے رہنماسابق صوبائی وزیر مولانا عبدالصمد اخوندزادہ نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کے نفاذ ،ملک کی ترقی وسلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گادینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں اوردینی علوم کی ترویج میںبھر پور کردار ادا کررہے ہیںکفری طاقتیں مدارس کیخلاف زہر افشانی کرکے انہیں بدنام کرنا چاہتی ہیں،مدارس کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،دینی قوتوں نے ہر محاذپر مدارس کے خلاف ہونیوالی سازشوں کو ناکام بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی حمایت نہیں کریں گے ،پاکستان ایک جمہوری ملک ہے ملک میں جمہوریت کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے،ہم جمہوریت اور ملک کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ ملک کی ترقی کے لئے پرامن انداز میں کوششیں جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین